ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں ایک روزہ سنی تربیتی اجتماع کیلئے تیاریاں زوروں پر! 18 مارچ کو ہوگا شاندار اجتماع

چنتامنی میں ایک روزہ سنی تربیتی اجتماع کیلئے تیاریاں زوروں پر! 18 مارچ کو ہوگا شاندار اجتماع

Wed, 15 Mar 2017 13:20:28    S.O. News Service

چنتامنی:15 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)  نوجوانان اہل سنت جماعت رضائے مصطفی چنتامنی شاخ جامع مسجد منیجنگ کمیٹی کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ تجارتی مرکز میں ایک روزہ سنی تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا ہے جس میں  ہزاروں فرزندان توحید کو جمع کرنے کیلئے تعلقہ بھر میں بھرپور کوشش جاری ہے تعلقہ بھر کے ہرمساجد کے باہر آٹو رکشا وغیرہ پر اجتماع کے پوسٹرس لگے ہوئے ہیں تعلقہ کی اکثر مساجد کے علماء اہل سنت نوجوانوں کو اجتماع کے تعلق سے بیداری اور اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دے رہے ہیں اور ہرنمازکے بعد اجتماع کا اعلان لگاتار ہورہا ہے ، سنی اجتماع کو بھرپور کامیاب کرنے کے لئے مقامی علماء اہلسنت نوجوانوں کو ساتھ لیکردن رات محنت کررہے ہیں امید کی جارہی ہے سنی اجتماع میں ہزاروں فرزندان توحید شرکت کریں گے۔

سنی اجتماع مورخہ 18مارچ 2017 ؁ء بروز ہفتہ کو منعقد کیا گیا ہے جس کا آغاز  صبح ٹھیک 10بجے حافظ وقاری طاہر حسین رضوی مدرس مدرسہ دارالعلوم گلشن مدینہ اہلسنت والجماعت کے قرأۃ سے  ہوگا اجتماع میں نظامت کے فرائض مفتی منیف رضاء خطیب وامام جامع مسجد اہل سنت وجماعت کریں گے مولانا نعیم رضاء درس حدیث ،بعنوان خدا سے محبت ،پر خطاب کریں گے بعد مولانا ناصر غنی عشق رسولؐ کے عنوان پر خطاب فرمائینگے مولانا ماہ زماں نوری نماز کی اہمیت مولانا قاری ذوالفقار خطیب مسجد بلال بنگلور اصلاح معاشرہ و زنا کی تباہ کاریاں مولانا طارق صاحب عقائد اہلسنت قرآن وحدیث کی روشنی میں مولانا عبدالحکیم رضوی سود اور شراب کے نقصانات کے عنوان پر خطا ب کریں گے جبکہ مولانا امان اللہ مصباحی خطیب وامام مسجد محبوبیہ سدام نگر بنگلور حقوق والدین مولانا الطاف حسین خان سبحانی اسماعیلی میسور تربیت اولاد اور حقوق کے زوجین کے پر خطابات کریں گے ۔

 مقامی علماء اہلسنت میں مولانا محمد اسلم رضاء مولانا عتیق الرحمن رضوی،مولانا فیروز عالم رضوی مولانا محمد علی مصباحی وغیرہ بھی رونق اسٹیج ہونگے اجتماع میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو  بعد نماز ظہر ضیافت عام کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ گذشتہ پانچ سال قبل شہر کے کسان فنکشن ہال میں دو مرتبہ خواتین کیلئے سنی تربیتی اجتماع ہوا تھا، جو بے حد کامیاب رہا تھا، اب چار سالوں کے بعد چنتامنی تعلقہ میں سنی تربیتی اجتماع ہونے جارہا ہے 18مارچ کو سنی تربیتی اجتماع ہونے کے بعد تعلقہ بھر میں پھر سے خواتین کا سنی تربیتی اجتماع منعقد کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے.


Share: